کابل

ازبکستان کا افغان طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کا اعلان

ازبکستان کا افغان طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کا اعلان

 

کابل( الامارہ ) وزارت ہائیرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ سے کابل میں ازبکستان کے سفیر یادگار خواجہ شادمانوف نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلیمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ازبکستان کے سفیر نے افغان طلباء کو 50 وظائف دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ازبکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔