کابل

اسلامی تعاون تنظیم کا ہرات کے زلزلہ متاثرین کو 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر امداد فراہم

اسلامی تعاون تنظیم کا ہرات کے زلزلہ متاثرین کو 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر امداد فراہم

 

کابل( بی این اے ) افغانستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے ڈاکٹر محمد سعید العیاش نے اسلامک یونین فنڈ کی جانب سے ہرات کے زلزلہ متاثرین کے لیے افغان ہلال احمر کے صدر مولوی مطیع الحق خالص کو 150,000 امریکی ڈالرز فراہم کیے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے ڈاکٹر محمد سعید العیاش نے کہا کہ یہ امداد آنے والے دیگر اقدامات کا آغاز ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی امداد جاری رہے گی۔

اجلاس میں افغان ہلال احمر کے صدر مولوی مطیع الحق خالص نے کہا: “ہم یہ امداد مکمل شفافیت اور اعتماد کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔” انہوں نے مشکل حالات میں افغان عوام کی مدد کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔