کابل

افغانستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ

افغانستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ

کابل(الامارہ)
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ افغانستان اور ایران کے درمیان دوغارون راستے کے ذریعے باہمی تجارت تین ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔
ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجارتی سامان سے لدی تقریباً 1200 گاڑیاں اس راستے سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرتی ہیں۔
ایرانی حکام نے ظاہر کیا ہے کہ دوغارون راستہ افغانستان کے ساتھ ایک اہم تجارتی راستہ ہے۔