کابل

افغانستان کی اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست

افغانستان کی اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست

 

کابل ( الامارہ) افغانستان نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں رحمان اللہ گربز کی 80 رنز کی دھواں دار اننگز کی مدد سے 6 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو 160 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں صرف 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے صرف دو بیٹر ہی ڈبل فگر سکور کرنے میں کامیاب ہو ئے۔ جس میں فلپس نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے۔
راشد خان نے 4 اور فضل حق فاروقی نے بھی بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے افغانستان اپنا تیسرا میچ 14 جون کو کو پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گا۔