نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) افغانستان کی تائیکوانڈو، ووشو اور جوڈو کی قومی ٹیمیں نیشنل اولمپک کمیٹی اور سپورٹس ڈائریکٹر مولوی احمد اللہ وثیق سے ملاقات کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کے لیے چین کے شہر ہانگزو روانہ ہوگئیں۔
چین کی میزبانی میں ہونے والے ایشین گیمز میں پانچ ویٹ کیٹیگریز میں پانچ تائیکوانڈو کھلاڑی، ایک کوچ اور وفد شرکت کرے گا.
ان کھلاڑیوں میں محسن رضائی، بیجان صدرزادہ، حکمت اللہ زین، امید سوہاک اور علی اکبر امیری 48، 58، 63، 80 اور 80 کلوگرام کیٹیگری میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قومی جوڈو ٹیم کے دو کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کے لیے چین روانہ گئے، 60 کلوگرام ویٹ میں کمال الدین اور 90 کلوگرام ویٹ میں فیصل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ووشو کی قومی ٹیم کے چار کھلاڑی جن میں 56 کلوگرام وزن میں محمد کریم فقیری، 65 کلوگرام وزن میں مجید رسولی، 70 کلوگرام وزن میں محمد خالد ہوتک اور 75 کلوگرام کیٹیگری نصرت اللہ حبیبی شامل ہیں۔
ایشین اولمپک گیمز 23 ستمبر کو چین کی میزبانی میں شروع ہوں گے اور اس ایونٹ میں افغانستان سے 17 کھیلوں میں 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ان مقابلوں میں اب تک افغانستان سے والی بال، تائیکوانڈو، ووشو اور جوڈو کی ٹیمیں چین روانہ ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان مقابلوں میں 45 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.