نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ الہام محکموف اور ازبکستان کے صدر کے خصوصی نمائندے عصمت اللہ ارگاشیو نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، علاقائی روابط، راہداری منصوبوں، مشترکہ سرمایہ کاری پر بات چیت کی۔ پریس ریلیز کے مطابق ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ الہام محکموف نے کہا کہ وہ اس بار متعدد تکنیکی ٹیموں کے ساتھ کابل آئے ہیں، جن میں ریلوے، ارضیات اور کانوں کے باصلاحیت انجینئرز شامل ہیں، اور ان شعبوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مختلف ملاقاتیں کریں گے۔ الہام محکموف نے یہ بھی کہا کہ تکنیکی وفد افغان-ٹرانس منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے ،نیز ازبکستان افغانستان کے ساتھ 24 گھنٹے سرحدی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ معلومات کے مطابق ازبکستان کے صدر کے خصوصی نمائندے نے بھی ملک کے بعض صوبوں میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے افغانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں تعاون کرنے کا یقین دلایا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.