نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) افغان ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 73 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ ریلوے کے ذریعے منتقلی کی گئی ہے۔
ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ ہفتے حیرتان ، آقینا، اور تورغونڈئی پورٹ کے ذریعے 73 ہزار 685میٹرک ٹن سامان منتقل کیا گیا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسفر کا ایک حصہ ٹرانزٹ ہے، جس میں 2288 ٹن ٹرانزٹ اور ایکسپورٹ کیاگیاہے۔ افغانستان کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ روز بروز اپنے معاملات میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا مقصد ملک کے تاجروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.