نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر محنت و سماجی امور مولوی عبدالمنان عمری قطر اور روس کے سرکاری دورے اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 27ویں اقتصادی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک کے حکام سے افغان محنت کشوں کی ملازمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ وزیر محنت و سماجی امور نے یقین دلایا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں 27ویں اقتصادی سربراہی اجلاس کے موقع پر انہوں نے روس کے وزیر محنت سے بات کی اور بالخصوص چیچنیا اور تاتارستان میں زراعت کے شعبے میں افغان محنت کشوں روزگار کی فراہمی کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داغستان اور ترکمانستان کے وزرائے تجارت، عمان چیمبر آف کامرس کے صدر اور مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات میں مجھے یقین دہانی کرائی کہ ان ممالک میں افغانوں کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کی جائے گی۔ ملا عبدالمنان عمری نے مزید کہا کہ روس جانے سے پہلے انہوں نے قطر کا سرکاری دورہ کیا تھا اور قطر کے حکام نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق افغان محنت کشوں کو قانونی طور پر روزگار کے لیے قطر بھیجیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ملک کے اندر بھی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے بات کی ہے اور مستقبل قریب میں افغان محنت کشوں کو اپنے ہی ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ روس کے شہر کازان میں سینٹ پیٹرزبرگ کا 27 واں اقتصادی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں تقریباً 130 ممالک نے شرکت کی اور امارت اسلامیہ افغانستان کی نمائندگی وزیر محنت و سماجی امور ملا عبدالمنان نے کی۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.