کابل

افغان وزیر خارجہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے 

افغان وزیر خارجہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے 

 

 

کابل( الامارہ) وزارتِ خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ “افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی ایک وفد کی قیادت میں جس میں نائب وزیر صنعت و تجارت احمد اللہ زاہد بھی شامل ہیں، سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین پہنچ گئے ہیں۔

افغان وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔”