کابل

افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی قطر کے نائب امیر سے ملاقات

افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی قطر کے نائب امیر سے ملاقات

کابل(بی این اے )
افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے اپنے دورہ قطر کے دوران نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں قطر کے وزیر دفاع، چیف آف اسٹاف اور کئی دیگر ممالک کے وزرائے دفاع بھی موجود تھے۔
ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد اور چیف آف آرمی سٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے گزشتہ روز”Dimdex دفاعی نمائش” میں شرکت کے لیے قطر کا سفر کیا۔