کابل

افغان وزیر صحت عامہ سے قطر ناظم الامور کی ملاقات 

افغان وزیر صحت عامہ سے قطر ناظم الامور کی ملاقات 

 

کابل(الامارہ )

افغان وزیر صحت عامہ مولوی نور جلال جلالی سے قطر کے ناظم الامور مردیف القشوطی نے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں انہوں نے قندھار میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر اور صحت کے عملے کی استعداد کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت عامہ نے قطر کی ریاست کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کے علاوہ، صحت کے کارکنوں کی استعداد کار میں اضافے اور ہسپتالوں کو طبی آلات سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مریضوں کے مسائل کو معیاری انداز میں حل اور بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں، اور اس سلسلے میں قطر کی ریاست کے تعاون کو ضروری قرار دیا۔

 

دوسری جانب قطری سفیر نے بھی ان شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔