نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے اقتصادی کمیشن کے باقاعدہ اجلاس میں قابل تجدید توانائی سپورٹ فنڈ کے قیام کے منصوبے اور بعض دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزارت پانی و توانائی کے نمائندوں کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ قابل تجدید توانائی سپورٹ فنڈ کے قیام کا منصوبہ نظر ثانی اور حتمی فیصلے کے لیے وزارت خزانہ، معیشت، صنعت و تجارت، افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی، تحفظ ماحولیات اور سرکاری کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ شئیر کریں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے فنڈنگ کے متبادل طریقے تلاش کریں اور نظرثانی شدہ منصوبہ منظوری کے لیے اقتصادی کمیشن کے سامنے اگلے اجلاس میں پیش کریں۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.