کابل

امارتِ اسلامیہ کی پالیسی متوازن اور معیشت پر مبنی ہے: مولوی امیر خان متقی

امارتِ اسلامیہ کی پالیسی متوازن اور معیشت پر مبنی ہے: مولوی امیر خان متقی

 

 

کابل (الامارہ): افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے تہران انٹرنیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کی پالیسی متوازن، معیشت پر مبنی اور علاقائی استحکام سے جڑی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت پڑوسی ممالک کو افغانستان کی پالیسی میں خاص اہمیت حاصل ہے اور ملک میں ایک مضبوط حکومت قائم ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ: امارتِ اسلامیہ گزشتہ چار برسوں کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شعبوں میں مثبت اور تعمیری تعلقات قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے ان کامیابیوں کو ایک خودمختار اور دانشمندانہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ

افغانستان پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی مفادات کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔