نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
(الاماره اردو)
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ روسی فیڈریشن کی قیادت، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے ان بیانات کا خیرمقدم کرتی ہے جس میں انہوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔ امارت اسلامیہ کی وزارت خارجہ روسی فیڈریشن پر واضح کرتی ہے کہ وہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں اقوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے مثبت تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط کرنے کا سنجیدہ سیاسی عزم رکھتی ہے۔ گذشتہ تین سالوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ کئی دہائیوں کی جنگوں اور عدم استحکام کے بعد افغانستان ایک ذمہ دار حکومت کا مالک بن چکا ہے جس نے خطے کے تمام ممالک کو دو طرفہ ترجیحات پر غور کرتے ہوئے مثبت تعلقات استوار کرنے کے طریقوں پر کام کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کیا ہے اور اس سلسلے میں کئی ممالک کے ساتھ اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.