کابل

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خزانہ میں نئی تبدیلیاں

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خزانہ میں نئی تبدیلیاں

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ کے ترجمان نے وزارت خزانہ میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر المومنین شیخ ہبت اللہ اخوند کے فرمان کے مطابق ملا محمد ناصر اخوند قائم مقام وزیر خزانہ کے طور پر کام کریں گے، ملا عبد القاہر ادریس اس وزارت کے ریونیو اور کسٹم کے وزیر اور حاجی عبدالقادر احمد کو وزارت خزانہ کا نائب برائے مالیاتی امور مقرر کیا گیا ہے۔