نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( بی این اے )نائب وزیراعظم برائے سیاسی مولوی عبدالکبیر سے گزشتہ روز دو الگ الگ ملاقاتوں میں پکتیکا اور پکتیا کے متعدد قبائلی رہنماؤں اور علمائے کرام نے ملاقات کی۔
ارگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پکتیکا کے قبائلی رہنماؤں نے تعلیم، صحت، سڑکوں کی مرمت اور دیگر شعبوں میں موجود مسائل حل کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ پکتیکا کو ترقیاتی پہلو سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مذکورہ صوبے میں نامکمل پراجیکٹس کو دوبارہ شروع کرنے اور دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کے نائب وزیر اعظم کو اپنے مطالبات پیش کیے۔
اس کے علاوہ پکتیا کے پر فضاء مقام ضلع زازئی اریوب کے متعدد قبائلی رہنماؤں نے ضلع کے رہائشیوں کے مسائل سے نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ اس ضلع میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے امارت اسلامیہ کو افغان عوام کی خدمت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت تمام خطوں کو بلا تفریق یکساں خدمات فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ معاشرے کی ایک اہم ضرورت کے طور پر تعلیم کے شعبے کو زیادہ اہمیت دیتی ہے اور ہر سال افغان عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور غریب علاقوں تک تعلیم کا دائرہ وسیع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.