کابل

امارت اسلامیہ نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیتی ہے: مولوی عبدالکبیر

امارت اسلامیہ نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیتی ہے: مولوی عبدالکبیر

 

کابل (الامارہ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کابل یوتھ کونسل کے اراکین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: امارت اسلامیہ نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ امارت اسلامیہ میں زیادہ تر نوجوان فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم افغانوں سے کہا ہے کہ وہ پرامن اور پرسکون زندگی گزارنے کے لیے اپنے ملک واپس آجائیں۔

دریں اثناء تقریب میں شریک نوجوانوں نے کہا کہ؛ وہ کسی کو ملک اور حکومت کے خلاف حرکت کرنے نہیں دیں گے۔