نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ نے غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کی سرزمین میں ہزاروں مکانات کی تعمیر کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت صہیونی جارحیت پسندوں کی طرف سے فلسطین کے مغربی کنارے میں 3500 نئی بستیاں تعمیر کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پریس ریلیز میں صیہونی حکومت کے اس مذموم اقدام کو فلسطینی زمینوں پر قبضے کی ایک اور سرعام جارحیت قرار دیا ہے۔ امارت اسلامیہ نے اسرائیل کے اس اقدام کو روکنے کی درخواست کی ہے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.