کابل

امارت اسلامیہ کے دنیا کے 80 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں: وزیر صنعت و تجارت

امارت اسلامیہ کے دنیا کے 80 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں: وزیر صنعت و تجارت

 

کابل(الامارہ) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اس وقت دنیا کے 80 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، چین اور پاکستان افغانستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ بہترین سیکورٹی، تاجروں کے ساتھ تعاون اور افغانستان میں سرمایہ کاری کی فراہمی تجارت کے فروغ اور دنیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں وسعت کی بنیادی وجوہات ہیں۔