نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے زعیم امیر المؤمنین شیخ الحدیث و التفسیر مولوی ہبۃ اللہ اخندزادہ حفظ اللہ کا حکم امارت اسلامیہ کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داروں کو جاری کیا گیا۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف افیئرز کے پریس آفس کی جانب سے باختر نیوز ایجنسی کی معلومات کے مطابق حکمنامہ نمبر (۳۰) مورخہ ۱۴۴۳/۸/۱۳ ہجری کے مطابق وزارتوں اور خود مختار محکموں کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خاندانی اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر افراد کی خدمات حاصل کرنے سے گریز کریں۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ امارت کے تمام اداروں کے ذمہ داران جن کے ایک یا ایک سے زیادہ بیٹے انہیں کے زیر سربراہی تعینات کیے گئے ہیں اس حکم نامے کے نوٹیفکیشن کے بعد ان کو عہدوں سے الگ کر کے ان کی جگہ دوسرے لوگوں کو تعینات کیا جائے۔
لید بند دی.
Sorry. No data so far.