کابل

ایک چینی کمپنی کا افغانستان میں لاجسٹک مراکز کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار

ایک چینی کمپنی کا افغانستان میں لاجسٹک مراکز کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار

 

کابل( بی این اے ) چین میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی سے “وو وی” نامی چینی لاجسٹک کمپنی کے منیجر ہانگ منگ فینگ نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مذکورہ کمپنی کے منیجر ہانگ مینگ فانگ نے کہا کہ اس وقت انہوں نے تاشقند اور جارجیا میں آزاد تجارت کے فروغ کے لیے لاجسٹک مراکز بنائے ہیں۔ اب وہ افغانستان کے حیرتان اور مزار شریف سرحدات میں ایسے مراکز قائم کرنے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین سے افغانستان اور افغانستان سے چین کو افغان اور چینی سامان کی منتقلی کے لیے سہولیات فراہم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

اسی دوران مولوی بلال کریمی نے اس کمپنی کے سربراہ کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ شعبوں میں اپنی طرف سے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ امارت اسلامیہ اس قسم کی سرمایہ کاری کو ترجیح دیتی ہے تاکہ افغانستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بہترین راہداری، مختصر، سستی اور اس سے باقاعدہ طور استفادہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے تجارتی سہولتوں اور متعلقہ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔