بادغیس

بادغیس میں 5لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک مرکز صحت کی تعمیر کا آغاز 

بادغیس میں 5لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک مرکز صحت کی تعمیر کا آغاز 

 

کابل(الامارہ )

بادغیس محکمہ صحت عامہ کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع غورماچ میں ایک مرکز صحت کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزارت کے ترجمان شرافت زمان نے کہا کہ مذکورہ مرکز صحت اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین UNHCR کے مالی تعاون سے تقریباً 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مرکز صحت کی تعمیر سے ضلع کے 70 فیصد رہائشیوں کو صحت کی سہولیات میسر آئیں گی۔

واضح رہے کہ8 اپریل کو صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر میں مذکورہ کمشنر کے مالی تعاون سے تقریباً 26 ملین افغانی کی لاگت سے ایک ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا۔