نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( بی این اے ) بامیان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مرکز میں واقع عیسیٰ خان فیملی پارک میں پہلی بار خواتین تاجروں کے لیے ایک بزنس مارکیٹ کھول لی گئی۔
باختر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس مارکیٹ میں خواتین تاجروں کی دستکاری کے نمونے، افغانی کپڑے، کشیدہ کاری، کڑھائی، قالین اور دیگر متعلقہ اشیاء فروخت کی جائیں گی۔ آغاز میں اس مارکیٹ میں 18 دکانیں، ایک ہوٹل اور ایک کھلا سرسبز میدان بنایا گیا ہے جو خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بامیان میں خواتین تاجروں کے لیے دستکاری کے نمونوں کی فروخت کے لیے مارکیٹ کھولا گیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.