نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( بی این اے ) بدخشاں کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرکز فیض آباد کے ساتھ برف باری کی وجہ سے 12 اضلاع پایان، شہر بزرگ، راغستان، کوہستان، یاوان، شکی، نسی، کوف آب، مایمی، خواہان، شغنان اور اشکاشم کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ یی سڑکیں اب ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
صوبے کے محکمہ تعمیرات عامہ کے تعمیراتی امور کے ڈائریکٹر انجینئر افتخار احمد مخدوم زادہ نے باختر نیوز کو بتایا کہ ان اضلاع کی سڑکیں کل صبح برف باری اور طوفان کی وجہ سے بند کر دی گئی تھیں اور آج امدادی ٹیموں نے انہیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
دوسری جانب نورستان کے عوامی امور کے سربراہ مولوی احمد نبی عادل نے کونڑ نورستان شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھولنے کی خبر دی ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.