کابل

برطانوی سرمایہ کاروں کی افغانستان کی کانوں میں سرمایہ کاری کرنے کاعزم

برطانوی سرمایہ کاروں کی افغانستان کی کانوں میں سرمایہ کاری کرنے کاعزم

کابل(بی این اے )
وزیر مائنز اینڈ پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے برطانوی سرمایہ کار اینتھونی رڈ سے ملاقات کی۔
باختر نیوز معلومات کی مطابق؛ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے افغانستان کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری، غیر ملکی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے موزوں حالات اور ملک میں سلامتی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ برطانوی سرمایہ کاروں نے افغانستان کی کانوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے سربراہ نے بھی مذکورہ سرمایہ کار کی افغانستان کی کانوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور ضروری تعاون اور سہولیات پیدا کرنے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔