بغلان

بغلان میں 204 ملین افغانی کی لاگت سے 20 کمیونٹی پروجیکٹس مکمل

بغلان میں 204 ملین افغانی کی لاگت سے 20 کمیونٹی پروجیکٹس مکمل

کابل(بی این اے )
پل خمری میونسپلٹی حکام کے مطابق میونسپلٹی کی جانب سے اس صوبے میں 20 کمیونٹی پروجیکٹس مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
پل خمری کے میئر عبداللطیف مظلوم نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ ان منصوبوں میں شہر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے اضلاع میں ذیلی سڑکوں کی کنکریٹنگ، مارکیٹ ، ثقافتی کلب اور ایک تفریحی پارک کی تعمیر اور دیگر چھوٹے منصوبے شامل ہیں ، جو کہ میونسپلٹی کی جانب سے 204 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا جن سے سینکڑوں خاندانوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
عبداللطیف منصور نے شہریوں کو بہترین شہری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال ہم نےمختلف علاقوں میں سبزی منڈیوں کی تعمیر، 65 کلومیٹر ذیلی سڑکوں کو کنکریٹ کرنے اور فاتحہ ہال کی تعمیر سمیت کچھ دیگر کمیونٹی پراجیکٹس کی منصوبہ بندی بھی کی ہیں جن پر حکام کی منظوری کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا۔