بلخ

بلخ میں 209 الفتح کور کی جانب سے 32 کلومیٹر سڑک کی تعمیر مکمل

بلخ میں 209 الفتح کور کی جانب سے 32 کلومیٹر سڑک کی تعمیر مکمل

 

کابل ( بی این اے ) وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 209 الفتح کور کی جانب سے صوبہ بلخ کے ضلع چمتال میں 32 کلومیٹر سڑک تعمیر کرکے آج ٹریفک کے لیے کھول دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ سڑک ضلع چمتال لوگوں کی درخواست پر ایک ماہ کے اندر بنائی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ سڑک 32 کلومیٹر لمبی اور 10 میٹر چوڑی ہے جو چمتال کے مرکز سے بارگا کے علاقے تک جاتی ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے بنائی گئی اس سڑک نے مذکورہ ضلع کے مکینوں کے لیے بہت سی سہولتیں پیدا کی ہیں۔