نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) چین میں امارت اسلامیہ کے سفیر مولوی بلال کریمی سے بھارت کے سابق وزیر اعظم “اٹل بہاری واجپائی” کے مشیر اور سابق سفارت کار سدھیندرا کلکرنی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے افغانستان اور بھارت کے درمیان سیاسی، اقتصادی، راہداری اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ وہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانے اور ہندوستان کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی طرح اس ملاقات میں امارت اسلامیہ کے سفیر نے افغانستان میں بھارت کے زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل اور چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی امید کا اظہار کیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.