کابل

بینک آف افغانستان کا 15 ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

بینک آف افغانستان کا 15 ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

کابل(الامارہ) افغانی کی قدر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بینک آف افغانستان 13اگست کو ایک نیلامی میں (15) ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ بینک نے تمام منی چینجرز اور کمرشل بینکوں سے کہا کہ ٹینڈرز جیتنے والوں کو دن کے اختتام تک اپنے اکاؤنٹس کا حساب کلئیر کرنے کا پابند کیا۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسے جزوی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ٹینڈر اپنے نام کرنے والے کو ایک ہی وقت میں تمام واجب الادا رقم نقد یا ایک مخصوص مدت کے اندر بینک میں جمع کرانی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی، بینک آف افغانستان نے افغانی کی قدر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے (15) ملین ڈالر فروخت کیے تھے۔