کابل

تاتارستان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی تاتارستان کے نائب وزیر کھیل سے ملاقات

تاتارستان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی تاتارستان کے نائب وزیر کھیل سے ملاقات

 

کابل( الامارہ) افغانستان کی اولمپک کمیٹی و سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مولوی احمد اللہ وثیق نے تاتارستان کے نائب وزیر کھیل اور اسپورٹس کمیٹی کے سربراہ منصور مراد سے تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے کے کھیلوں کے فروغ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تاتارستان کے وزارت کھیل کے حکام نے یقین دلایا کہ وہ افغان کھلاڑیوں اور کوچز کی بہترین تربیت میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان افغان طلباء کو کازان کی اسپورٹس یونیورسٹیوں میں داخلے دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو سپورٹس کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔