کابل

تاشقند ، وزیر صنعت و تجارت کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات

تاشقند ، وزیر صنعت و تجارت کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات

 

 

کابل (الامارہ) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی، سرکاری کمپنیوں کے سربراہ مولوی احمد جان بلال اور ان کے ہمراہ وفد نے تاشقند میں چوتھے عالمی سرمایہ کاری فورم کے موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف سے ملاقات کی۔

 

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے تجارت، معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، توانائی، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ملاقات کے اختتام پر، وزیر صنعت و تجارت نے ت چوتھے عالمی سرمایہ کاری فورم میں افغانستان کے حوالے سے ازبکستان کے صدر کے نیک خواہشات اور

ثبت موقف پر شکریہ ادا کیا۔