کابل

ترکش انٹرنیشنل ایئر لائنز نے چارسال بعد افغانستان کے لیے پروازیں شروع کردیں

ترکش انٹرنیشنل ایئر لائنز نے چارسال بعد افغانستان کے لیے پروازیں شروع کردیں

کابل(بی این اے )
ترکش انٹرنیشنل ایئر لائنز نے چار سال کی تاخیر کے بعد آج سے کابل کے لیے اپنی پروازیں شروع کر دیں۔
یہ کمپنی کابل اور استنبول کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی، جس سے افغان مسافروں کو ترکی کے سفر میں سہولت اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی نقل و حمل اور تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں شروع کی تھیں۔