کابل

ترکمانستان کے ساتھ 2025ء کے لیے بجلی کی خریداری کے معاہدے کی تجدید

ترکمانستان کے ساتھ 2025ء کے لیے بجلی کی خریداری کے معاہدے کی تجدید

 

کابل (الامارہ) افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالباری عمر نے ترکمانستان کے دورے کے دوران سال 2025ء کے لیے بجلی کی خریداری کے معاہدے کی تجدید پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق، اس معاہدے کے تحت افغانستان ترکمانستان سے چار اہم پورٹس اندخوی، آقینہ، بادغیس، اور تورغونڈئی کے راستے بجلی حاصل کرے گا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، ایسے منصوبے نہ صرف توانائی کی قلت کم کرنے کے لیے اہم ہیں بلکہ اقتصادی اور علاقائی استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔