نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (الامارہ) وزیر تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا سے دورہ ہلمند میں محکمہ تعلیم کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔
وزارت تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا نے اس ملاقات میں نئے اسکولوں کی تعمیر، اسکولوں کی بحالی، اور اساتذہ کی کمی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے چند اسکولوں اور مدارس کا معائنہ بھی کیا اور اساتذہ و طلباء کو درپیش مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔ یہ اقدام ہلمند میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت پیشرفت ہے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.