جوزجان

جوزجان ، ایک مذبح خانے کی تعمیر مکمل

جوزجان ، ایک مذبح خانے کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے )
جوزجان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع آقچے میں 7 ملین افغانی کی لاگت سے ایک مذبح خانے کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔

مذکورہ مذبح خانے کے مالک عبدالستار نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ جانوروں کے ذبح کرنے اور کانگو اور اس جیسی دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 3 ایکڑ اراضی پر 70 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک معیاری سلاٹر ہاؤس بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سلاٹر ہاؤس میں 20 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جو ایک دن میں 100 جانوروں کو ذبح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔