نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) جوزجان محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے 3 دیہاتوں میں 10.5 ملین افغانی کی لاگت سے 3 سکولوں کی عمارتیں مکمل کرکے ان کا افتتاح کیا گیا ۔ مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹر ایجوکیشن مولوی محمد طاہر جواد نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایاکہ مذکورہ صوبے کی شہریوں اور چائلڈ سپورٹ آرگنائزیشن کے مشترکہ مالی تعاون سے شبرغان مرکز سے متعلق ترناب کے ازبکیہ علاقے میں 25 لاکھ افغانی کی لاگت سے، ضلع مردیان کے خان اریغ گاؤں میں 20 لاکھ افغانی کی لاگت اور ضلع آقچے کے علاقے کہنہ شہر میں 60 لاکھ افغانی کی لاگت سے تین سکولوں کے لیے معیاری عمارتیں تعمیر کر کے ان کاافتتاح کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان عمارتوں کی تعمیر کے دوران علاقے کے درجنوں افراد کو 6 ماہ تک کام فراہم کیا گیا۔ واضح رہے کہ جوزجان کے ضلع آقچے میں بی بی ناظرہ گرلز سکول کے صحن میں 1.1 ملین افغانی کی لاگت سے ایک مسجد کی تعمیر بھی مکمل کرکے اس کا افتتاح کیا گیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.