نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) وزارت دفاع کے علاقائی کور اور ڈویژن کے 149 سپاہیوں نےحضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ کی پیشہ ورانہ تربیتی کورس مکمل کرلیاہے۔ وزارت نے کہا کہ ان فوجیوں نے آج ایک تقریب کے دوران کمبیٹ فورسز کے گنرز سکول اور کمبیٹ سپورٹ کے سینئر انجینئر سارجنٹس سکول کی پیشہ ورانہ تعلیم سے تربیت مکمل کرلی ہے۔ مذکورہ وزارت نے مزید کہا کہ عہدیداروں نے تربیت مکمل کرنے والے فوجیوں سے کہا کہ وہ اپنے ڈویژنوں اور یونٹوں میں موجود دیگر سپاہیوں کو بھی اسلامی نظام کی خدمت اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے پیشہ ورانہ تربیت سکھائیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.