نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) وزارت دفاع نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے درجنوں فوجیوں کی تربیتی کورس مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مختلف ڈویژنوں اور یونٹوں سے 104 فوجیوں نے حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ملٹری جوائنٹ کی تین ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرلی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عبداللہ بن مسعود کی ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مفتی محمد اسلم حقانی نے تربیت مکمل کرنے والے فوجیوں کو مبارکباد دی اور انہیں اپنے فرائض میں ایمانداری اور سچائی سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایمانداری سے عوام کی خدمت اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے فوجیوں نے بھی یقین دلایا کہ وہ اسلامی نظام اور ملک کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.