خوست

خوست ، 150 ملین افغانی مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز 

خوست ، 150 ملین افغانی مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز 

 

کابل(الامارہ )

خوست مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں 150 ملین افغانی مالیت کے 77 تعمیر نو کے منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز کردیاگیاہے۔

 

خوست دیہی تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے سربراہ عنایت الرحمان جلالی نے کہا کہ یہ منصوبے ضلع نادرشاہ‌کوٹ کے مختلف علاقوں میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نافذ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی اولین ترجیح دور دراز علاقوں کے لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے اور ان ترقیاتی کاموں کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ان کے بقول، “ان منصوبوں سے علاقے کے درجنوں افراد کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے ۔