خوست

خوست ، 18 ملین افغانی سے زائد لاگت سے ایک پروجیکٹ کا آغاز

خوست ، 18 ملین افغانی سے زائد لاگت سے ایک پروجیکٹ کا آغاز

کابل(بی این اے )
خوست کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے میں 18.3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیاہے۔
خوست کے میئر قاری بسم اللہ بلال نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے مرکز کے چھٹے ضلع میں میونسپلٹی کی جانب سے ایک پروجیکٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے جو مستقبل قریب میں مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں 4500 میٹر لمبائی پر مشتمل سیوریج نالیوں اور 154 کلورٹس کی تعمیر شامل ہے۔
واضح ر ہے کہ میونسپلٹی کی جانب سے رواں سال 400 ملین افغانی کی لاگت سے 32 مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز کردیاگیاہے ۔