خوست

خوست ، 24 ٹیموں کے درمیان ٹیب بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

خوست ، 24 ٹیموں کے درمیان ٹیب بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
صوبہ خوست کے ضلع تنیو میں 24ٹیموں کے درمیان زرغون افغانستان کے نام سے ٹیب بال کرکٹ مقابلے عبید اسیر ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل عبید اسیر اور سردار ولی افغان ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سردار ولی افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 10 اوورز میں مخالف ٹیم کو 84 رنز کا ہدف دیا ، جبکہ دوسری جانب عبید اسیر ٹیم نے مقررہ ہدف کو 8 اوورز میں پورا کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیے گئے تھے ۔