نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) خوست کے محکمہ صحت عامہ کے حکام نے اس صوبے کے سول ہسپتال میں پہلی بار تپ دق شعبہ کے کھولنے کی اطلاع دی ہے۔ اس صوبے کے پبلک ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیراگل زدران نے اس شعبہ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ وزارت صحت عامہ نے اس صوبے کے سول اور سپیشلائزڈ ہسپتال کو تپ دق کی تشخیص کرنے والی 3 جدید مشینیں (جین ایکسپرٹ )دی ہیں۔ اس موقع پر تپ دق پروگرام کے جنرل منیجر ڈاکٹر خان محمد منگل نے کہا کہ پہلے تپ دق کے مریض علاج کے لیے بیرون ملک جاتے تھے،لیکن اب دیگر ضروری خدمات کے ساتھ اس سنٹر میں اس مرض کی تشخیص اور علاج بھی مفت کیا جائے گا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.