خوست

خوست میں سینکڑوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم

خوست میں سینکڑوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم

کابل(الامارہ)
خوست میونسپلٹی کے حکام کے مطابق اس صوبے میں میونسپلٹی کی جانب سے سینکڑوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ خوست میونسپلٹی کی نگرانی تحت اس وقت شہر میں میونسپلٹی اور یو این ای پی ایس کے جاری تعمیراتی منصوبوں میں سینکڑوں غریب لوگوں کو مشینری کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں، جس سے وہ کچھ رقم کما کر خاندان کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، میونسپلٹی کی قیادت میں کمپنیوں کے منیجرز سے درخواست کی گئی ہے کہ پراجیکٹس میں مشینری کے ساتھ ساتھ ورکرز کی کشش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ میونسپلٹی تعمیر کے ساتھ ہی غریب لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں۔