خوست

خوست میں 74 ہزار ڈالر کی لاگت سے 8 کاریزوں کی تعمیر کا آغاز

خوست میں 74 ہزار ڈالر کی لاگت سے 8 کاریزوں کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
خوست کے مقامی حکام کے مطابق اس صوبے میں 74 ہزار ڈالر کی لاگت سے 8 کاریزوں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے ۔
مذکورہ صوبے کے کینال ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مولوی عبدالقیوم ثابت نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ خوست کے مرکز، باک، نادرشاہ کوٹ، موسیٰ خیل اور صبریو اضلاع میں “STFA” تنظیم کے مالی تعاون سے 74 ہزار ڈالر کی لاگت سے آٹھ کاریزوں کی تعمیر کا کام شروع کردیاگیاہے، جو 5 ماہ کے دوران مکمل کرلیا جائے گا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان کاریزوں کی تعمیر سے سینکڑوں ایکڑ اراضی سیراب اور لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر متذکرہ علاقوں کے مکینوں نے ان منصوبوں کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی۔