نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل (بی این اے) صوبہ دایکنڈی کے مقامی حکام نے صوبے کے مختلف علاقوں سے چار ٹن زائد المیعاد ادویات اور مضر صحت غذائی اشیاء جمع کرکے حکام کی موجودگی میں نذر آتش کردیں۔
محکمہ صنعت و تجارت کے صوبائی ترجمان ابراہیم مصباح نے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ چار ٹن زائد المیعاد ادویات اور غذائی اشیاء ایک ہفتہ قبل نیلی شہر کے مختلف حصوں سے جمع کی گئیں اور حکام کی موجودگی میں انہیں نذر آتش کیا گیا۔
مقامی حکام نے تمام تاجروں، دکانداروں اور عام شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کاروبار اسلام کے مقدس دین کی روشنی میں کریں اور غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت سے گریز کریں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.