دایکنڈی

دایکنڈی میں 10 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

دایکنڈی میں 10 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل (الامارہ) صوبہ دایکنڈی ڈائریکٹریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلق والی بال فیڈریشن کی جانب سے صوبہ دایکنڈی کے ضلع میرامور میں 10 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اسکان ہسپتال ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل اسکان ہسپتال اور نوشاریان ٹیموں کے درمیان ہوا، جس کے نتیجے میں اسکان ٹیم نے حریف نوشاریان ٹیم کو 3/0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

واضح رہے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند تفریح ​​فراہم کرنا تھا ، نیز پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو کپ اور بہترین کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔