نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے تسلسل میں رفح شہر میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی پناہ گاہوں پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس حملے میں درجنوں افراد شہید ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ صیہونی حکومت کے آج صبح رفح شہر میں بے گھر لوگوں کے کیمپ پر کیے جانے والے حملوں نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ جنگی قوانین کی کوئی پاس داری نہیں کرتے اور غزہ میں نسل کشی صیہونی حکومت کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ غزہ کی نسل کشی کے 234ویں دن امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ ایک بار پھر عالمی اداروں اور خطے کے موثر اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کریں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.