غور

رواں سال 600 ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی غور مینار جام کی سیر

رواں سال 600 ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی غور مینار جام کی سیر

 

کابل (بی این اے) غور کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 600 ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے غور کے مینار جام کی سیر کی ۔

غور کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مولوی عبدالحئی زعیم نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ ان سیاحوں نے مذکورہ صوبے کے دیگر قدیم اور تاریخی علاقوں کی سیر کے ساتھ مینار جام کا بھی دورہ کیا ہے۔

زعیم نے مزید کہا کہ ملک میں امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ ملک بھر میں سیکورٹی کی بہترین صورتحال ہے۔

ان کے مطابق غور میں 600 سے زائد تاریخی اور قدیم یادگاریں موجود ہیں جن میں سے 370 مذکورہ صوبے کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے انتظام میں رجسٹرڈ ہیں.

یہ آمر قبل ذکر ہے کہ مینار جام فیروزکوہ شہر سے 75 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور اپنی تقریباً ہزار سالہ تاریخ کے باعث ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرایا ہے۔