نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) روزگان دیہات، تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام کے مطابق اس صوبے کے صدر مقام ترینکوٹ میں ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ مذکورہ صوبے کے دیہی ترقی و تعمیر نو کے ڈائریکٹر عبدالغنی بلال نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ یونیسیف کے مالی تعاون سے صوبے کے مرکز ترینکوٹ میں 6 ملین افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں جنوبی صوبوں کے یونیسیف کے صدر فرانسس بوٹیچی نے کہا کہ وہ روزگان میں پینے کے صاف پانی تک رسائی کے لیے 24 ذخائر بنانا چاہتے ہیں اور پہلے مرحلے میں چھ آبی ذخائر پر کام شروع کیا جائے گا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.