روزگان

روزگان میں 38 ملین افغانی کی لاگت سے ایک ٹرمینل کی تعمیر کا آغاز 

روزگان میں 38 ملین افغانی کی لاگت سے ایک ٹرمینل کی تعمیر کا آغاز 

 

کابل(الامارہ )

وزیر ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن ملا حمید اللہ اخندزادہ نے صوبہ روزگان میں ایک معیاری مسافر ٹرمینل کی تعمیر کا افتتاح کیا۔

 

وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے مطابق مذکورہ ٹرمینل کا تعمیراتی کام 38 ملین افغانی کی لاگت سے شروع کردیا گیا ہے جو 14 ماہ کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرمینل کی تعمیر سے مسافروں کے لیے سہولت پیدا ہوگی اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔